بھارت چیمپینزٹرافی کھیلنے پاکستان نہ گیا تو کرکٹ کیلئے اچھا نہیں ہوگا،انگلش بورڈ

0

ملتان(جی این اے)بھارت کے بغیرآئی سی سی چیمپئنزٹرافی کے انعقاد کا کوئی اورآپشن ابھی زیرغورنہیں ہے،ہاں متبادل آپشن پر اس صورت میں غورکیا جارہا ہے کہ اگرپاکستان نہ کھیلنے جایا گیا۔چیئرمین ای سی بی تھامپسن اوررچرڈ گولڈسی ای اوکی میڈیاسے بات چیت۔

انہوں نے کہا کہ کرکٹ کے براڈ کاسٹنگ رائٹ کو تحفظ دینا چاہیے،ہائبرڈماڈل کے امکانات بھارت کے پاکستان نہ جانے پر زیادہ ہوسکتےہیں،مگر ٹیم کے آنے یا نہ آنے کا فیصلہ بھارت کی حکومت نے ہی کرنا ہے۔

رچرڈ تھامپسن کہتے ہیں کہ بھارت کا چیمپئینز ٹرافی میں شرکت نہ کرناکسی طورکرکٹ کے حق میں بہتر نہیں ہوگا،جے شاہ جو بھارتی بورڈ کے سابقہ سیکرٹری تھے اوراب سربراہ آئی سی سی بن جائیں گے وہ اس حوالے سے اہم کرداراداکرسکتے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.