بھارتی میڈیا نے جے شنکرکے دورہ اسلام آباد پر کیا کہا؟

0

اسلام آباد(جی این اے)بھارت کے وزیرخارجہ جے شنکر کی اسلام آباد آمد پر بھارتی میڈیا کا ردعمل بھی سامنے آنے لگا ہے۔

اس حوالےسے بھارت کےمیڈیا نے کہا ہے کہ اگرچہ جے شنکر کی پاکستان کے وزیراعظم اوروزیرخارجہ سے باقائدہ باضابطہ بیھٹک تو نہ ہوسکی مگر شنگھائی کانفرنس کے دوران کھانے کے وقفے میں دونوں ملکوں کے وزرائے خارجہ کا اکھٹے بیھٹنا اورگفتگو کرنا اچھے حالات کی طرف اشارہ ہے،نوسال بعد بھارتی وزیرخارجہ کا پاکستان جانا اورکوئی بھی مسئلہ بنے بغیرواپس آنا بہت مثبت پیش رفت ہوئی ہے۔

اس حوالے سے مشہوربھارتی میڈیا کے ادارے انڈیاٹوڈے کی ایگزیکٹو ایڈیٹر گیتا موہن نے ایک پروگرام میں اپنے خیالات کے اظہارمیں کہا کہ چٹ چیٹ سے زیادہ پاکستانی حکام سے گفتگوکی گئی ہے اورجے شنکر اورپاکستان کے اعلی عہدیدران کی جانب سے جو بیانات سامنے آرہے ہیں ان سے یہی محسوس ہورہا ہے کہ درجہ حرارت گھٹ گیا ہے،اورپاک بھارت تعلقات میں بہتری آنے میں شریف خاندان کا بھی اہم کردارتصورکیا جاسکتا ہے۔ممکن ہے کہ اگلے ماہ ہونے والے COP29کے اجلاس میں دونوں ملکوں کے وزرائے اعظم بھی باہم ملیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.