اسلام آباد(جی این اے)آئینی ترمیم نامنظور،پی ٹی آئی نے پورے ملک میں جمعے کو بھرپوراحتجاج کرنے کا اعلان کردیا ہے۔
اس حوالے سے خیبرپختونخوا کے وزیراعلی علی امین گنڈا پورنے دوٹوک اندازسے چھبیسویں ترمیم کو پی ٹی آئی کے خلاف قراردیتے ہوئے کہا کہ قید کرنے اورہرطرح کی زورزبردستی سے کامیاب نہیں ہوے توآئینی ترمیم لانے لگے،یہ گھومنے والا چکر ہے،ہم نشانے پر ہونگے تو آپکی بھی باری آجائے گی۔
سیاسی کمیٹی پی ٹی آئی نے آئینی ترمیم کو روکنے کیلئے پارلیمان کے دونوں ایوانوں میں ہرممکن کوششیں کرنے پر اتفاق کردیا ہے۔
پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی نے یہ اعلامیہ بھی جاری کیا ہے جسکے مطالبے میں یہ کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی کے بانی کے جو بھی بنیادی حقوق ہیں ان تک انکے گھروالوں،قانون دانوں اورپارٹی کے قائدین کو رسائی دی جائے،اورجو بھی پی ٹی آئی کے دیگرلوگ گرفتارہیں انہیں بھی فوری رہا کیا جائے۔