باپ کی قل خوانی کے موقع پربھائی نے بھائی کو قتل کردیا

0

بورے والا(جی این اے)اٹھانوے ای بی بورے والا کے ایک گائوں میں باپ کی قل خوانی کے خرچے پر جھگڑا،سگے بھائی نے بھائی کو موت کی نیند سلا دیا۔

باپ کی دعائے قل تھی،ایک بھائی نے دوسرے سے کہا کہ خرچا تم کرو،اسی دوران دونوں کے مابین توتکراربڑھتی چلی گئی حتی کہ ملزم ناصرنے پستول نکال لیا اوربھائی پرگولیاں برسادیں جس سے فہد موقع پر ہی دم توڑگیا۔اطلاع ملنے پر پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اورلاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کیا۔

ملزم فائرنگ کے بعد فرارہونے میں کامیاب ہوگیا،پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغازکردی

Leave A Reply

Your email address will not be published.