فلاڈلفیا(ویب ڈیسک)محبت ہوتو ایسی ہو،سوسالہ شخص نے اپنی ایک سودوسالہ گرل فرینڈ سے شادی کرکے سب کوحیران کردیا۔
برنی لیٹمین کی عمرسوسال ہے جبکہ مارجوری ان سوے دوسال بڑی یعنی ایک سودوسال کی ہیں،دونوں شہرکے ایک اولڈ ہوم میں رہتے ہیں،دونوں کے شریک حیات کافی سال پہلے اس دنیا سے جاچکے ہیں،دنوں بزرگوں کیلئے قائم اس ادارے میں زندگی کے دن پورے کررہے تھے کہ ایک دن وہاں ایک تقریب رکھی گئی جس میں دنوں نے باہم ملاقات کی،رفتہ رفتہ دونوں کی گپ شپ ہونے لگی جو محبت میں تبدیل ہوگئی۔
نوسال تک محبت کا سلسلہ رہا اورپھرآخرکاردنوں نے شادی کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
مئی 2024 میں اسی ادارے میں انکی شادی کی تقریب رکھی گئی جو یہودی رسم ورواج کے مطابق انجام پائی،دلچسپ بات یہ ہے کہ جوانی کے دورمیں دنوں ایک ہی یونیورسٹی میں زیرتعلیم بھی رہے مگرایک دوسرے سے مل نہ سکے تھے،اس شادی کا اندراج گنیزورلڈریکارڈ میں بھی کردیا گیا ہے،جہاں دنیا کا معمرترین جوڑا قراردیا گیا ہے۔شادی کے دن دنوں ویل چئیر پر بیھٹے تھے۔اوربہت خوش دکھائی دے رہے تھے۔