آسٹریلیا(ویب ڈیسک)دنیا میں صرف انسان اورجانورہی عجیب وغریب نہیں ہوتے بلکہ بعض پودے بھی انسانی عقل کو دنگ کردیتے ہیں۔
سی این این نے حیران کن خبرکو منظرعام پر لاتے ہوئے بتایا کہ گیلونگ نامی شہر میں ایک ایسا پودا ہے جسکا پھول دس برس بعد صرف ایک بارکھلتا ہے،گزشتہ دنوں بھی میلبورن کے جنوب میں اس وقت ہزاروں لوگ جمع ہوگئے جب لاش نامی پودا کا پھول کھلا،اس نظارے کو دیکھنے کیلئے ہزاروں کی تعدادمیں لوگ جمع ہونا شروع ہوگئے۔اس پودے کو سانئیس کی زبان میں امورفوفالس ٹائٹینم بھی کہتے ہیں۔
اس نایاب پودے اوراسکے پھول کی بدبوناقابل برداشت حدتک ہوتی ہے ایسے لگتا ہے جیسے کوئی سڑا ہوا یا بہت خراب گوشت ہو،یہی وجہ ہے کہ مکھیاں اوردیگرحشرات اسکی بدبوکی وجہ سے اسکی طرف متوجہ ہوجاتے ہیں۔اسکا پھول چوبیس سے اڑتالیس گھنٹے تک کھلا رہتا ہے پھرمرجھاجاتا ہے۔