خوفناک آتش فشاں پھٹ گیا،فضامیں راکھ کے سیاہ بادل چھاگئے

0

انڈونیشیا(ویب ڈیسک)جزیرہ ہالی میں خوفناک آتش فشاں پھٹ گیا،فضامیں راکھ ہی راکھ،ایسے محسوس ہورہا کالے بادل چھاگئے ہیں۔

راکھ کے بادل آتش فشاں پھٹنے کے فوراًبعد بتیس ہزارآٹھ سوآٹھ فٹ کی بلندی تک پہنچ گئے،ہزاروں خاندان اپنے گھربارچھوڑنے پر مجبورہوگئے،ہوائی جہازوں کی کئی پروازیں بھی منسوخ کردی گئی ہیں۔

میڈیا پر یہ بھی بتایا گیا ہے کہ اسی مہینے کی تین تاریخ کو بھی نوساٹینگگارانامی علاقےمیں بھی آتش فشاں پھٹ گیا تھاجسکی وجہ سے نوافرادجان کی بازی ہارگئے تھے۔

یادرہے کہ ایک سوتیس فعال آتش فشاں انڈونیشیامیں موجود ہیں جو بحرالکاہل کے رنگ آف فائرپر بھی ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.