اڈیالہ جیل سے عمران خان کا ایک اوردبنگ پیغام آگیا

0

راولپنڈی(جی این اے)مذاکرات میں کل تک پیش رفت ہوئی تو ٹھیک ورنہ ہمارے پاس احتجاج کے سوا کوئی اورراستہ نہیں،ڈیل کوئی نہیں ہورہی ہے،نومئی کے بعد دوسری باراحتجاج کی کال دی ہے۔پی ٹی آئی کے بانی عمران خان کے وکیل فیصل چوہدری نے عمران خان کا حتمی فیصلہ صحافیوں کو بتادیا۔

اڈیالہ جیل کے باہرصحافیوں سے دوٹوک بات کرتے ہوئے عمران خان کے وکیل فیصل چوہدری کہتے ہیں کہ اب ہمارے مطالبات پر ہی مذاکرات ہونگے اورجنکے پاس اصل طاقت ہے ان سے ہی بات چیت بھی ہوگی،دونوں ہاتھ سے تالی بجتی ہے،کل تک مذاکرات میں کوئی آگئے بڑھا توجشن ہوگا ورنہ بھرپوراحتجاج ہی ہوگا۔

فیصل چوہدری بتایا کہ عمران خان کہتے ہیں کہ کال پرامن احتجاج کی دی ہے اورہمیشہ پرامن ہی رہے،جلسے ہمیں نہیں کرنے دئیے جاتے اوریہ بھی غلط ہے کہ ہمارے احتجاج پر ایک ارب روپے کا خرچہ آتا ہے۔

یادرہے کہ عمران خان نے چوبیس نومبرکو اسلام آباد مارچ کی کال دے رکھی ہے جبکہ پی ٹی آئی کے مطالبات میں کارکنان کی رہائی،چھبیسویں ترمیم کو واپس لینے اورانتخابی مینڈیٹ بھی واپس کرنا شامل ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.