اسلام آباد(ویب ڈیسک)دنیا کی تاریخ بتاتی ہے کہ علم نجوم کے ذریعے پیش گوئیاں کرنے کا سلسلہ بہت قدیم دورسے چلاآرہا ہے،اورماضی میں بہت سے ایسے واقعات رونما ہوچکے ہیں کہ جنکے بارے میں یہ دعوی کیا جاتا ہے کہ فلاں نجومی نے پہلے ہی یہ کہہ دیا تھا،اب سال 2025کے بارے میں بھی میڈیا پر دونجومیوں کی بہت خطرناک پیش گوئیاں سامنے آئی ہیں۔
پہلے باباوانگا کا ذکرکرتے ہیں جو خاتون نجومی تھیں اورانکاتعلق بلغاریہ سے تھا،پچاسی سال کی عمر میں انتقال کرگئیں تھیں،یہ بارہ سال کی تھیں کہ ایک مٹی کے طوفان کی زدمیں آگئیں اورآنکھوں کی بینائی ہی کھودی تھی۔باباوانگاپیشے کے لہاظ سے ایک قابل حکیم بھی مانی جاتی تھیں،انہوں نے 5079 سال تک کی پیش گوئیاں کررکھی تھیں اسکے بعد انکاکہنا تھا کہ دنیا کا ہی خاتمہ ہوجائے گا۔
بینائی سے محروم باباوانگا کی پیش گوئیاں درجہ ذیل ہیں۔
بابا وانگا کے مطابق 2025میں تنازعات کی وجہ سے یورپ میں ایک عالمی آفت آئے گی۔
ایلین کا دنیا میں خطرہ ہوگا۔
دنیا میں ایک ایسا واقعہ پیش آئے گا جسکا کوئی تصوربھی نہیں کرسکتا ہوگا۔
2025میں دنیا ختم ہونا شروع ہوجائے گی،لیکن 5079تک انسانیت کا بھی مکمل طورپرخاتمہ ہوجائے گا۔
یورپ2043تک مسلمانوں کی حکمرانی میں آجائے گا اورپھر2076تک عالمی سطح پر کمیونسٹ حکمرانی غالب آجائے گی۔
2028تک انسان سیارہ زہرہ پرجائے گا۔
دنیا2170 میں شدیدقحط کاشکارہوجائے گی،حیران کن پیش گئی یہ بھی کی گئی کہ 3005میں مریخ پرانسان پہنچے گا اوروہاں جنگ بھی ہوگی۔
زمین کی تباہی 3797میں شروع ہوجائے گی یوں 5079کا سال پوری دنیا کے ختم ہوجانے کا سال ہوگا۔
اب بات دوسرے نجومی کی کرتے ہیں جو فرانس سے تعلق رکھتے تھے انکو سولہویں صدی کا نجومی کہا جاتا ہے جو 1566میں انتقال کرگئے تھے مگرمرنے سے پہلے جو آپ نے پیش گوئیاں کی تھیں وہ سچ ثابت ہوگئیں تھیں،ان میں اہم ترین ناگاساکی پرایٹم بم گرنےکا واقعہ اورکرونا مرض کے پھیلائو کی پیش گوئی شامل تھیں۔
اسکے علاوہ جو آنے والے سال کے بارے میں پشیں گوئیاں کی گئیں ہیں وہ بھی درجہ ذیل ہیں۔
یورپ میں ایسی جنگیں ہونگئی جو بہت ظالمانہ تصورکی جائیں گیں۔
ملک برطانیہ بھی متاثرہوسکتا ہے۔
طاعون جو کسی زمانے میں بہت زیادہ پھیل جانے والی بیماری تھی جس نے لاکھوں جانوں کو متاثرکیا تھا ایک بارپھرسے پھیلے گی۔
برازیل کے حوالے سے بھی بہت خطرناک پیش گوئی کی گئی ہے کہ وہاں آتش فشاں پھٹ سکتا ہے اوربہت خطرناک سیلاب بھی آسکتا ہے۔
یوکرین اورروس کے مابین جوجنگ چل رہی ہے وہ بھی ختم ہوجائے گی۔