عمران خان کی توشہ خانہ کیس ٹو میں بھی ضمانت منظور،رہائی کا حکم

0

اسلام آباد(جی این اے)پی ٹی آئی کے کارکنان کیلئے بہت اچھی خبرآگئی ہے۔ہائی کورٹ اسلام آباد نے عمران خان کی توشہ خانہ کیس ٹو میں ضمانت منظورکرتے ہوئے انہیں رہاکرنے کا بھی حکم جاری کردیا ہے۔

اس حوالے سے کیس کی سماعت کے دوران پراسیکیوٹرنے کہا کہ ملزموں نے فردجرم کی کارروائی کے دوران تاخیری حربوں کااستعمال کیا،ملزمان کا کنڈیکٹ ریکارڈ ہم ٹرائل کورٹ کے حوالے سے بھی لانا چاہتے ہیں،کورٹ جو بھی فیصلہ کرے مگر ضمانت کی منظوری کے حوالے سے میڈیا پہلے ہی کہہ چکا ہے کہ منظورہوجائے گی۔

اس پر جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے جواب دیا کہ میڈیا کو آپ چھوڑیں خود کو میڈیا سے مستثنی کرلیں۔میڈیا میں تو کہہ دیا جاتا ہے کہ جان کرنہیں آیا جان کربیمارہوگیا۔

عدالت کوپراسیکیوٹرایف آئی اے نے کہا کہ توشہ خانہ میں بلغاری سیٹ نہیں جمع کرایا گیا،ملکی تحفے کی قیمت کم لگا کرریاست کو نقصان پہنچایاگیا ہے،پی ٹی آئی کے بانی اورانکی بیوی دنوں نے فائدہ اٹھایا ہے۔

اس پر جسٹس گل حسن نے سوال کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کو فائدہ کیسے ہوگیا،تو پراسیکیوٹر نے جواب دیا کہ بیوی کو جب ملا تو فاہدہ شوہرکو بھی ہوا۔

اوپلیز،جسٹس گل حسن نے کہا کہ میری بیوی کی اشیامیری نہیں ہیں،پتانہیں ہم کونسی دنیا میں رہتے ہیں،توشہ خانہ کی تفصیلات گزشتہ حکومت نہیں بتاتی تھی،ہمارے پوچھنے پر بھی تفصیلات توشہ خانہ کی چھپائی جاتی تھیں۔

عدالت نے عمران خان کی ضمانت منظورکرتے ہوئے توشہ خانہ کیس ٹو میں رہا کرنے کا حکم دیا اورساتھ دس دس لاکھ روپے کے مچلکے بھی جمع کرانے کا حکم دیا اورٹرائل کورٹ میں بھی ضمانت کے بعد پیش ہونے کاحکم دے دیا اوریہ بھی کہا کہ اگرٹرائل کے معاملے میں عدالت سے تعاون نہ کیا تو ضمانت کاحکم واپس لیا جاسکتا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.