محبت کیسے ہوئی؟امریکن لڑکی نے پاکستان پہنچ کرچترالی لڑکے سے شادی کرلی

0

چترال(جی این اے)امریکہ کی لڑکی کو پاکستانی لڑکے سے پب جی گیم کھیلتے ہوئے پہلے دوستی پھرمحبت ہوگئی،امریکن لڑکی پاکستان پہنچ گئی اورچترالی لڑکے سے شادی کرلی۔

منظرعام پر آنے والی خبرکے مطابق اٹھارہ سالہ فلورزسارہ کو شہادت حسین جو چترال کا رہنے والا تھا اس وقت عشق ہوگیا جب وہ اس سے پب جی گیم کھیل رہی تھی،تین سال دونوں کی دوستی رہی،پھردنوں نے شادی کرنے کا فیصلہ کرلیا،یوں لڑکی اپنی ماں کے ساتھ پاکستان پہنچی اورشادی کرلی۔

دونوں کی شادی پاکستان کے رسم ورواج کے مطابق ہوئی۔شادی میں خاندان والے اوردوست احباب بڑی تعدادمیں شریک ہوئے۔مہمانوں نے دلہن اوردلہا کو شادی کی مبارک باد دی اورسب نے دعائیں بھی دیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.