مشہورنعت خواں جنیدجمشید کی کتنی شادیاں ہوئیں؟بیٹے بابرجنیدنے بتادیا

0

کراچی(جی این اے)میرے والد صاحب نے تین شادیاں کی تھیں،دوبیویوں سے اولاد نییں تھی جبکہ ہم چاربہن بھائی ہیں،ماضی کے مشہورنعت خواں جو پہلے نامورگلوکاربھی تھے جنید جمشید کے بیٹے بابرجنید کے ایک پوڈکاسٹ میں انٹرویوکے دوران نیا انکشاف۔

بابرجنید نے پہلی باراپنے والد جنید جمشید کی شادیوں کا ذکرکرتے ہوئے انکشاف کیا کہ میری والدہ کے علاوہ میرے والد کی دواوربھی بیویاں تھیں جن میں سے ایک تو والد صاحب کے ساتھ ہی طیارے میں جاں بحق ہوگئیں تھیں،والد صاحب کی دوسری دنوں بیویوں میں سے کوئی اولاد نہ تھی البتہ ہم چاربھائی بہن ہیں۔

اپنی والد صاحب کے ساتھ ہونے والی گفتگوکو یادکرتے ہوئے بابرکہتے ہیں کہ ایک بارانکے والد جنید جمشید نے ان سے سوال کیا کہ لوگ باتیں کررہے کہ میں نے کافی شادیاں کررکھی ہیں مگر کیا میں نے کبھی آپ لوگوں کے ساتھ یا آپ کی ماں کے ساتھ کوئی ناانصافی کی ہے؟جس پر بابرنے جواب دیا تھا کہ نہیں بابا آپ نے کوئی نانصافی نہیں کی ہمیشہ بااحسن طریقے سے اپنی ذمہ داریاں پوری کی ہیں،ہم سے بہت محبت کی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.