اسلام آباد(جی این اے)عمران خان کیلئے بہت پریشان ہوں،ان کی زندگی کوبشرہ بی بی سے خطرہ ہے،بانی پی ٹی آئی کو بچانے کیلئے ضروری ہے کہ بشری بی بی سے جان چھڑائی جائے۔سینیٹرفیصل واوڈاکا ایک انٹرویو کے دوران بڑا بیان سامنے آگیا۔
فیصل ووڈاکہتے ہیں کہ بشری بی بی کی موجودگی میں عمران خان سیاست کرسکتے ہیں نہ ہی آزادہوسکتے ہیں،کبھی انہیں بشری بی بی دہی کھلاتی ہیں کبھی کیا چیز،عمران خان کی لاش پریہ لوگ سیاست کرنا چاہتے ہیں۔
یادرہے کہ فیصل واوڈا اس سے قبل یہ انکشاف بھی کرچکے ہیں کہ پاکستان تحریک انصاف پرپابندی لگنے والی ہے اوریہ کہ پاکستان تحریک انصاف سے مخلص لوگوں کی بہت جلد پی ٹی آئی پاکستان بنے گی۔