پسندکی شادی کرنے والے باجوڑسے علاقہ بدرمیاں بیوی کراچی میں قتل

0

کراچی(جی این اے)تھانہ نیپیئرکی حدودمیں پسند کی شادی کرنے والے باجوڑکے رہائشی جوڑے کو گولیاں مارکرقتل کردیا گیا۔مقتولین کو باجوڑمیں جرگہ کے فیصلے کے بعدعلاقہ بدرکردیا گیا تھا۔

منظرعام پر آنے والی تفصیلات کے مطابق دونوں میاں بیوی ایک شاپنگ مال سے رکشے میں سوارہوکرلیاری آئے مگر میوہ شاہ مسجدکے پاس نامعلوم مسلح افراد موٹرسائیکل پر آئے اوردونوں پر فائرنگ شروع کردی جس سے عطااللہ ولد پیرمحمدخان اورثمرین دختر محمدگل جاں بحق ہوگئے،پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں کو اپنی پسند کی شادی کرنے کی وجہ سے ہی قتل کیا گیا ہے۔

اس حوالے سے تھانہ نیپیئرکے ایس ایچ اوکا کہنا ہے کہ مقتولین نے دوسال پہلے اپنی مرضی کے مطابق شادی کرلی تھی جسکے بعد علاقے کے معززلوگوں پرمشتمل جرگہ ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ دونوں کو علاقے سے نکال دیا جائے،یوں دنوں کو علاقہ بدرکردیا گیا جسکے بعد وہ لاہورآگئے اورکچھ وقت کے بعد کراچی لیاری میں شفٹ ہوگئے،پہلے ہوٹل میں رہے پھر ایک کرائے کا مکان لے لیا۔پولیس نے مقتول عطااللہ کے اسفندیارنامی کزن کی مدعیت میں نامعلوم ملزمان کے خلاف رپورٹ درج کرلی،اورضروری کارروائی کے بعد لاشیں اسفندیارکے حوالے کردی ہیں اورمزیدتحقیقات کا بھی آغازکردیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.