اسلام آباد(جی این اے)ٹی وی کی مشہوراداکارہ سویراندیم کی ماں انتقال کرگئیں ہیں،ماں کے فوت ہونے کی خبرخود سویرا ندیم نے انسٹاگرام پر دی ہے۔
سوشل میڈیا صارفین اورسویرا کے مداحوں نے اس غم کی گھڑی میں اداکارہ کیساتھ اپنے دکھ کا اظہارکیا اورانکی والدہ کی مغفرت کی دعائیں بھی کی ہیں۔علاوہ ازیں دیگراداکاروں نے بھی سویرا سے اظہارتعزیت کیا ہے۔
سویرندیم نے اپنی ماں کو بھرپوراندازسے خراح عقیدت پیش کیا اورکہا کہ میری ماں میری زندگی کی خوشی اورفخرتھیں،جو یہاں سے بہتردنیا کی طرف سفرکرگئی ہیں۔ماں نے ہمیشہ ہر مشکل کابہادری سے مقابلہ کیا،ہمت وصبرکی مثال بن گئی ہیں۔
سویرا کا یہ بھی کہنا تھا کہ انکی ماں انکی زندگی کی ملکہ ہیں اورانکی بخشش کیلئے دعائیں بھی کی ہیں۔تاہم ابھی تک اداکارہ یہ نہیں بتاسکیں کہ انکی ماں کا انتقال کس وجہ سے ہوا۔