اسلام آباد احتجاج میں کتنے کارکنان جاں بحق ہوئے؟رہنما پی ٹی آئی لطیف کھوسہ کا بڑادعوی

0

اسلام آباد(جی این اے)اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے 278کارکنان احتجاج کے دوران جاں بحق ہوئے ہیں جبکہ 1900کارکنوں کو گولیاں مارکرزخمی کیا گیا ہے،رہنماتحریک انصاف لطیف کھوسہ کا ایک نجی ٹی وی پروگرام میں بڑادعوی ۔

ایڈووکیٹ لطیف کھوسہ کے مذکورہ دعوے پر پروگرام کے میزبان نے سوال پوچھا کہ جو کارکنان جاں بحق ہوئے ہیں ان میں سے صرف آٹھ کے نام بتا دیں جس پر لطیف کھوسہ نے کہا کہ خیبرپختونخواہ کے ایڈووکیٹ نے یہ معلومات دی ہیں۔زخمیوں کے حوالے سے بھی انکا کہنا تھا کہ انکے بارے میں بھی جو شواہد ہونگے بعد میں سامنے لائوں گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.