ملکی ترقی وخوشحالی کے دشمنوں کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے،وزیراعظم شہبازشریف

نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد کے 26 ویں نیشنل سکیورٹی ورکشاپ سے دبنگ خطاب

0

اسلام آباد(جی این اے)وفاقی اورصوبائی حکومت کا کام کاروبارکرنا نہیں ہے،یہ سرمایہ کاروں کے اعتماد کی عکاسی ہے کہ آج اسٹاک ایکسچینج کے پوائنٹس ایک لاکھ سے اوپر چلے گئے ہیں،قوم کے کھربوں روپے کاروبارکو نجی شعبے کے حوالے کرنے سے بچیں گے،اس حوالے سے بطوروزیراعظم میں اورپاک فوج کے سربراہ عاصم منیر ایک پیج پر ساتھ کھڑے ہیں۔وزیراعظم شہبازشریف کا نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد کے 26 ویں نیشنل سکیورٹی ورکشاپ کی تقریب میں دبنگ خطاب۔

وزیراعظم نے اپنا خطاب جاری رکھتے ہوئے مزید کہا کہ درست سمت میں ہمارا ملک اب چل پڑا ہے،معاشی سلامتی سے ہی قومی سلامتی جڑی ہوئی ہے،سیاست کی قربانی پاکستان کو ڈیفالٹ ہونے سے بچانے کیلئے رائیگاں نہیں گئی ہے۔ملک کو ڈیفالٹ ہونے سے محفوظ رکھنے کیلئے آئی ایم ایف کے پاس جانے کے علاوہ ہمارے پاس کوئی اورراستہ نہیں تھا،گزشتہ حکومت میں وعدہ خلافی آئی ایم ایف سے کی گئی۔

مزید یہ بھی کہا کہ ملک کی ترقی اورخوشحالی کے دشمن ایک بارپھرکوششیں کررہے کہ وطن عزیز کو پھر ڈی ریل کیا جائے مگرہم ہونے ایسے کسی مذموم مقصد میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے،اسی ہزارپاک فوج کے جوان دہشت گردی کے خلاف لڑتے ہوئے شہید ہوئے،عوام اورپاک فوج نے بہت دلیری کے ساتھ دہشت گردی کا مقابلہ کیا،مگردہشت گردی کا عفریت ایک بارپھر سے بدقسمتی ہے کہ سراٹھا رہا ہے،ہمیں اس حوالے سے ایک سوتیس ڈالر کا نقصان برداشت کرنا پڑا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.