بلاوائیو(ویب ڈیسک)زمبابوے کے خلاف تیسرے ایک روزہ میچ میں پاکستان نے زمبابوے کو 99رنز سے ہراکر سیریز دوایک سے اپنے نام کرلی۔
پاکستان نے ٹاس جیت کربلے بازی خود کرنے کا فیصلہ کیا،پچاس اوورزمیں پاکستانی ٹیم نےچھ وکٹوں کے نقصان پر تین سوتین رنزبنائے،جواب میں زمبابوے کی پوری ٹیم اکتالیس اوورمیں دوسوچاررنز بنا کر میدان سے باہرہوگئی۔
پاکستان کی طرف سے کامران غلام نے 99گیندوں پر سنچری بنالی اورایک سوتین رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے۔اسی طرح دیگربیٹس مینوں میں عبداللہ شفیق نے پچاس،صائم ایوب نے اکتیس،محمد رضوان سینتیس،سلمان علی آغا تیس اورعرفان خان صرف تین رنزبناسکے۔
زمبابوے کی طرف سے کریگ ایروین اکیاون اوربرین بیننٹ سینتیس رنزبنا کرنمایاں پوزیشن پر رہے۔
پاکستانی بالرزمیں سلمان آغا اور ابرار احمد نے دو دوکھلاڑیوں کومیدان سے باہر کیااسی طرح حارث رؤف اور عامر جمال بھی دو دو وکٹیں حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔ کامران غلام فیصل اکرام ایک ایک وکٹ لینے میں کامیاب ہوئے۔