عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی نے ڈی چوک پرمظاہرین سے کیا وعدہ لیا؟

0

اسلام آباد(جی این اے)ڈی چوک سے عمران خان کولئے بغیروعدہ کریں نہیں جائیں گے،بشری بی بی کا پی ٹی آئی کے مظاہرین سے پرجوش خطاب۔

خیبرپختونخواہ سے ایک بہت بڑا قافلہ وزیراعلی علی امین گنڈہ پورکی سربراہی میں تمام رکاوٹیں دورکرتے ہوئے ڈی چوک پہنچ گیا ہے،قافلے میں شریک ہزاروں مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کی اہلیہ نے کہا کہ آپ لوگوں نے یہاں سے نہ جانے کا وعدہ کرنا ہے کیونکہ عمران خان آپ لوگوں کیلئے ڈٹے ہوئے ہیں،اورہمیشہ آپ کیلئے کھڑے رہیں گے،عمران خان جب تک آپ لوگوں کے درمیان نہیں آجاتے آپ لوگوں نے یہاں سے کہیں نہیں جانا،آپ سے میرا وعدہ ہے کہ آخری فرد ڈی چوک کی میں ہونگی۔اگرکسی نے میرا آپ سے کہا کہ بی بی تو چلی گئی ہے تو یہ سب جھوٹ ہوگا۔

اس دوران مظاہرین نے پرجوش نعرے لگائے اورپی ٹی آئی کیساتھ کھڑا رہنے کے وعدے بھی کئے۔

دوسری طرف حکومت بھی مظاہرین کو منتشرکرنے کیلئے کسی طورپیچھے نہیں ہٹ رہی،اسلام آباد کا سارا کنٹرول پاک فوج کے حوالے کردیا گیا ہے،علاوہ ازیں انتشارپھیلانے والوں کو دیکھتے ہی گولی مارنے کے احکامات بھی دئیے گئے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.