بلاوائیو(ویب ڈیسک)تین روزہ میچوں کی سیریز،پاکستان کی زمبابوے کے خلاف شاندارکامیابی،دس وکٹوں سے ہراکرسیریزبرابرکردی۔
زمبابوے نے ٹاس جیت کرپہلے بلے بازی کرنے کا فیصلہ کیا،مگریہ فیصلہ کچھ خاص اچھا ثابت نہ ہوسکا اورزمبابوے کی پوری ٹیم بتیس اوورکے دوران ہی ایک سوپینتالیس رنزبناکرآئوٹ ہوگئی۔پاکستان کے بولرزنے مخالف ٹیم کے کسی بھی بلے بازکو جم کرکھیلنے کی مہلت ہی نہ دی۔
پاکستان کی طرف سے ابراراحمدنے ڈیبیو کرتے ہوئے چارکھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی،تین وکٹیں سلمان علی آغا جبکہ فیصل اکرم اورصائم ایوب نے ایک ایک کھلاڑی کو میدان سے باہرکیا،ایک بیٹس مین رن آئوٹ ہوگیا۔
ایک سوچھیالیس رنزکے ہدف میں پاکستان کی ٹیم نے کوئی وکٹ گرائے بغیرانیسویں اوورمیں بہت آسانی کیساتھ سکورمکمل کرلیا،پاکستان کی شاندارجیت میں صائم ایوب کی شاندارپہلی سنچری کے ایک سوتیرہ رنزبھی شامل ہیں،اسی طرح عبداللہ شفیق نے بتیس رنزبنائے اورناٹ آئوٹ رہے۔
یاد رہے کہ پہلے میچ میں زمبابوے نے ڈک ورتھ لوئیس میتھڈ کے ذریعے اسی رنزسے جیت اپنے نام کی تھی۔پاکستانی ٹیم میں دوکھلاڑی ابراراحمد اورطیب طاہرپہلی بارایک روزہ بین الاقوامی میچ کھیل رہے تھے۔