ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ میںایسا ریکارڈبناجس نے نئی تاریخ رقم کردی

0

لاگوس(ویب ڈیسک)کوالیفائر آئی سی سی انٹرنیشنل ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ،آئیوری کوسٹ کی پوری ٹیم نے نائیجیریا کے خلاف صرف سات رنزپر آئوٹ ہوکرنیا ریکارڈقائم کردیا۔

نائیجیریا کے شہرلاگوس میں کھیلے گئے اس میچ میں ٹاس نائیجیریا کی ٹیم نے جیتا اورپہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا،اور بیس اوورمیں 264رنزبناڈالے،جواب میں آئیوری کوسٹ جو مغربی افریقا کا ایک ملک ہے نے صرف سات رنزبنائے اورپوری ٹیم ہی گرائونڈ سے باہر ہوگئی،ٹیم کے سات بلے بازبغیرکوئی رنزبنائے آئوٹ ہوگئے۔

مقررہ بیس اوورزمیں نائیجیریا نے چاروکٹوں کے نقصان پر دوسواکہتررنز بنائے جن میں انکے بلے بازسلیم کے شاندارایک سوبارہ رنزبھی شامل تھے۔

آئیوری کوسٹ کی پوری ٹیم آٹھویں اوورمیں سات رنز بنا کرآئوٹ ہوگئی یوں کرکٹ کی تاریخ میں کسی ٹیم کا یہ سب سے کم سکورکرنے کا ریکارڈقائم ہوگیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.