اسلام آباد(جی این اے)بیلاروس کے صدرالیگزینڈرلوکاشنکوتین روزہ دورے پراسلام آباد پہنچ چکے ہیں،ستائیس نومبرتک پاکستان میں رہیں گے،وزیراعظم سے بھی ملاقات کریں گے۔
بیلا روس کے صدرکی آمد سے قبل گزشتہ روز وزیرخارجہ بیلاروس کی سربراہی میں 68 رکنی اعلیٰ سطحی وفد بھی پاکستان پہنچا تھا جس میں وزراسمیت اہم کاروباری شخصیات بھی شامل ہیں۔
بیلاروس کے صدرکے استقبال کیلئے نورخان ائیربیس پر وزیراعظم شہبازشریف،نائب وزیراعظم اوروزیرخارجہ اسحاق ڈار،داخلہ کے وزیرمحسن نقوی اوراطلاعات کے وزیرعطائ اللہ تارڑسمیت سینیئر سرکاری حکام بھی موجود تھے۔صدرالیگزینڈروزیراعظم شہبازشریف سے اہم ملاقات کریں گے اوریہ بھی توقع کی جارہی ہے کہ اس دورے کے دوران پاکستان میں بہت سے معاہدوں اورایم اویوزپر دستخط کئے جائیں گے۔