ممبئی(ویب ڈیسک)ایک طرف طلاق کی افوائیں دوسری طرف ابھیشیک نے ایشوریہ کے حوالے سے نیا بیان جاری کرکے مداحوں کو حیران ہی کردیا۔
فلم آئی وانٹ ٹو ٹاک کے حوالے سے بات چیت کرتے ہوئے ابھیشیک کہتے ہیں کہ میں بیٹی کی اچھی پرورش کرنے پرایشوریہ رائے کا شکریہ اداکرتا ہوں،اپنی مصروفیت سے وقت نکال کربیٹی کو ٹائم دینے پر والدین سے بھی ابھیشیک نے محبت اورنیک تمنائوں کااظہارکیا۔
بھارت کے صحافیوں سے دوران گفتگوابھیشیک نے کہا کہ خود بچپن میں کبھی بھی اکیلا محسوس نہیں کیا ہے،میری ماں نے میری خاطرکچھ عرے کیلئے فلموں سے بھی کنارہ کشی اختیارکرلی تھی،اسی طرح والد صاحب نے بھی کبھی تنہانہیں ہونے دیا ہمیشہ وقت دیتے تھے۔خوش قسمتی میری یہ ہے کہ میں فلموں میں کام کررہا ہوں اورخوش بھی ہوں کہ گھرمیں میری بیٹی کیساتھ ایشوریہ موجود ہیں،ایک باپ خاموشی سے جوکچھ اپنے بچوں کیلئے کرتا ہے کوئی بھی نہیں کر سکتا۔التبہ گزرتی عمر کے ساتھ بچوں کو بھی احساس ہونے لگتا ہے کہ انکے والد انکیلئے کتنے مضبوط تھے۔پس منظرمیں رہ کربھی موجودرہتے ہیں۔