اسلام آباد(جی این اے)پی ٹی آئی کے احتجاج کی وجہ سے راستے بند،دلہا دلہن نے کنٹینروں کے سامنے فوٹوشوٹ کرکے شادی کے دن کو ہی یادگارنہیں بنایا سب کو حیران بھی کردیا۔
اسلام آباد کے رہائشی خولہ نامی دلہن اورقاسم نام کے دلہا نے پہلے تمام رکاوٹوں کو عبورکیا اسکے بعد اپنی شادی کے دن کو یادگاربنانے کیلئے سڑک کے درمیان کنٹینرز کے سامنے فوٹوشوٹ کرکے سوشل میڈیا پرویڈیو کووائرل کردیا دیکھتے ہی دیکھتے صرف پندرہ گھنٹوں میں بیس ہزارسے زیادہ لوگوں نے ویڈیو کو پسند کرلیا،اس موقع پر دلہا اوردلہن بغیرکسی گھبراہٹ کے کافی خوش دکھائی دے رہے تھے،انکے پوزنے صارفین کو حیران کردیا،صارفین نے نہ صرف انکی بہادری کی داددی بلکہ ان کی نئی زندگی کی شروعات پر دعائیں بھی دی ہیں۔