نوجوانوں کیلئے ای ٹیکسی پروگرام شروع کرنے کا اعلان کردیا گیا

0

کراچی(جی این اے)کچھ پیسے سرکاراورکچھ پیسے بنک دے گا،حکومت سندھ نے نوجوان طبقے کیلئے ای ٹیکسی پروگرام کے آغازکا اعلان کردیا ہے۔

شرجیل میمن نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سندھ کے نوجوانوں کے روزگارکیلئے ای ٹیکسی سروس شروع کررہے ہیں،حکومت،بنک اورکچھ پیسے نوجوانں دیں گے اوراپنی زاتی ٹیکسی کے مالک بن جائیں گے۔

پی ٹی آئی کے احتجاج پر گفتگو کرتے ہوئے شرجیل کہتے ہیں کہ کراچی کے عوام نے عمران خان کی کال کو مسترد کرتے ہوئے احتجاج میں نہ شریک ہونے کا فیصلہ کیا۔سندھ سے کوئی بھی باہرنہیں نکلا ہے،جیل میں بند شخص کا ون پوائنٹ ایجنڈا ہے کہ بس انہیں جیل سے آزادکیا جائے،خیبرپختونخواہ کی حکومت نے سرکاری وسائل کا بے دریغ استعمال کیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.