خیبرپختونخواہ سے پی ٹی آئی کا بڑاقافلہ ہزارہ انٹرچینچ کراس کرچکا

0

اسلام آباد(جی این اے)خیبرپختونخواہ کا پی ٹی آئی قافلہ وزیراعلی علی امین گنڈا پورکی سرپراہی میں اسلام آباد کی طرف رواں دواں ہے،علاقہ برہان کے پاس ڈھوک گھرمیں رات گزاری اوراب پھرسے اپنے سفرکا آغازکیا ہوا ہے،یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ ہزارہ انٹرچینج قافلہ کراس کرچکا ہے۔

بشری بی بی بھی اسی قافلے میں موجود ہیں اورکارکنان کے حوصلے بھی بڑھا رہی ہیں۔قافلے میں صوبائی وزرا اورممبران اسمبلی کے علاوہ کارکنوں کی بڑی تعدادموجود ہے۔

بہت سے مقامات سے حکومتی رکاوٹوں کو کارکنوں نے خود ہی اپنی مدد آپ کےتحت ہٹا دیا ہے،دوسری طرف حکومت بھی احتجاج کو روکنے کیلئے سرتوڑکوششوں میں مصروف عمل ہے،ہزاروں کی تعدادمیں پولیس اہلکارجگہ جگہ موجود ہیں،بہت سی گرفتاریاں بھی کی جاچکی ہیں۔جڑواں شہروں کے تمام تعلیمی ادارے بند ہیں جبکہ پنڈی بورڈ نے بھی شیڈول امتحانات ملتوی کردئیے ہیں،نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیاجائے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.