بشری بی بی نے مظاہرین سے خطاب میں کیا کہہ دیا؟

0

اسلام آباد(جی این اے)عمران خان کیساتھ آخری سانس تک کھڑی ہوں جب تک کہ وہ جیل سے باہر نہیں آجاتے،میرے بھائیو اوربچوعمران جب تک ہمارے پاس نہیں آجاتے ہم احتجاج جاری رکھیں گے،عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی کا مظاہرین سے پرجوش خطاب۔

بشری بی بی نے ایک کنٹینر پر کھڑے ہوکر کارکنان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آخری سانس تک میں وہیں کھڑی رہوں گی،ہمارا ساتھ آپ لوگوں نے دینا ہے،اگرکسی نے ساتھ نہ بھی دیا تو بھی میں وہیں موجود رہوں گی۔صرف یہ میرے شوہرکی بات نہیں پاکستان اورایک ملکی لیڈرکی بات ہے۔

پٹھان غیرت مند قوم ہے مجھے یقین ہے کہ وہ ساتھ آخری وقت تک نہیں چھوڑیں گے۔آخرمیں بشری بی بی نے اللہ اکبرکے نعرے بھی لگائے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.