لاہور(جی این اے)اسٹیج کی نامور اداکارہ اوررقص میں شہرت رکھنے والی دیداراورپاکستان کرکٹ ٹیم کے سابقہ کھلاڑی عبدالرزاق کی منگنی کیسے ٹوٹی تھی آخرکاروجہ معلوم ہوگئی۔
ایک انٹرویو کے دوران دیدارنے انکشاف کیا کہ انکی منگنی ہوئی تھی مگر عبدالرزاق کی طرف سے ایک شرط رکھنے کی وجہ سے بات شادی تک پہنچنے سے پہلے ہی ختم ہوگئی۔
دیدارکہتی ہیں کہ میں عبدالرزاق کی آج بھی بہت عزت کرتی ہوں،ہم دنوں کی منگنی بھی ہوئی تھی مگر کچھ اختلافات ایسے ہوگئے کہ ہماری شادی نہ ہوسکی اورمعاملہ ہی ختم ہوگیا۔
اس سے پہلے سابق کرکٹر عبدالرزاق نے بھی یہ انکشاف کیا تھا کہ وہ دیدارسے محبت کرتے تھے وہ انکا پہلا پیارتھا،میرا شادی کرنے کا پوراارادہ تھا مگرجب میں نے شادی کیلئے یہ شرط رکھی کہ وہ شوبزچھوڑدیں گی اورشادی کے بعدڈانس وغیرہ بھی نہیں کریں گی تو بس بات ہی ختم ہوگئی،میرے گھروالے بھی اس شادی کیلئے راضی نہیں تھے،مگرجب دیدارنے بھی انکارکردیا تو یہ معاملہ ہی ختم ہوگیا۔