لاہور(جی این اے)پی ٹی آئی کااحتجاج،راستے مکمل بند،دلہا اپنی دلہن کو ڈولی یا کارمیں نہیں بلکہ موٹرسائیکل پربٹھا کررخصت کرانے پرمجبورہوگیا۔
دیگرشہروں کی طرح لاہورمیں بھی تمام راستے بند کردئیے گئے جس کی وجہ سے عام لوگوں کا نظام زندگی درہم برہم ہوگیا،وقت پر مریض ہسپتال پہنچ پارہے نہ ہی باراتیں مطلوب جگہوں پر جاپارہی ہیں۔
لاہورکے علاقے بتی چوک میں باراتیوں کو اس وقت سخت کرب سے گزرنا پڑا جب انہوں نے واپس دلہن کو لیکر جانا تھا،راستے بند ہونے کی وجہ سے دلہا اوردلہن دونوں ہی پریشان ہوگئے اسی دوران دلہا نے ایک موٹرسائیکل کا بندوبست کیا اوردلہن کو اپنے پیچھے بیٹھا کررخصتی کروالی۔سوشل میڈیا پر تصویریں بھی وائرل ہوئیں جہاں صارفین نے اپنی ہمدردیوں کا بھی اظہارکیا۔