جڑواں شہروں میں پولیس اورپی ٹی آئی مظاہرین کے مابین کشیدگی جاری،علی امین کاقافلہ بھی حٖٖضروپہنچ گیا

0

اسلام آباد(جی این اے)جڑواں شہروں میں پولیس اورپی ٹی آئی کارکنان کے درمیان آنکھ مچولی کا کھیل جاری،فیض آباد اورڈھوک کالا خان میں آنسوگیس کا استعمال،وزیراعلی کے پی کے کا قافلہ بھی حضرو پہنچ گیا۔

اسلام آباد اورراولپنڈی مکمل سیل کردئیے گئے ہیں،تمام اہم چھوٹی بڑی شاہراہ ہرقسم کی ٹریفک کیلئے بند کردی گئی ہیں،ہرطرف کنٹینر ہی کنٹینر دکھائی دے رہے ہیں،پولیس کی بھاری نفری بھی دونوں شہروں میں موجود ہے،کئی مقامات پر پولیس مظاہرین پر آنسوگیس کے شیل بھی پھینک رہی ہے اسکے باوجودمظاہرین پہلے منتشرہوتے ہیں اورپھراکھٹے ہوکرپولیس پارٹی پر پھترائو کرتے دکھائی دیتے ہیں۔سری نگرہائی وے،کھنہ پل،زیروپوائنٹ اورفیض آباد مکمل سیل کردئیے گئے ہیں،راولپنڈی سے اب تک ساٹھ کے قریب پی ٹی آئی کارکنان گرفتارکئے جاچکے ہیں۔

دوسری طرف خیبرپختونخواہ کے وزیراعلی علی امین گنڈاپوربھی ایک بڑے قافلے کی سربراہی کرتے ہوئے حضروپہنچ چکے ہیں،اس قافلے میں عمران خان کی اہلیہ بھی ایک الگ گاڑی میں موجود ہیں۔اڈیالہ جیل کی طرف جانے والے راستوں کو بھی بند کردیا گیا ہے۔یہ بھی اطلاعات ہیں کہ جڑواں شہروں کے جو اہم علاقے ہیں وہاں سی سی کیمرے بھی نصب کردئیے گئے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.