پاک سیکیورٹی فورسزکی بہترین کارروائی،تین دہشت گردجہنم واصل ،تین زخمی

0

راولپنڈی(جی این اے)خیبرپختنخونخواہ کے مختلف علاقوں میں سیکیورٹی فورسزکی زبردست کارروائیاں۔تین دہشت گرد جہنم واصل ہوگئے جبکہ تین زخمی ہوگئے ہیں۔

آئی ایس پی آرنے ایک اعلامیہ جاری کیا ہے جسکے مطابق سیکیورٹی فورسزنے انتہائی حکمت اوربہادری سے دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا،فائرنگ کے تبادلے کے دوران حق یارآفریدی اورگلہ جان نامی دہشت گرد مارے گئے،علاقے کو سیکیورٹی فورسزنے کلیئرکردیا ہے۔

دوسری طرف آئی ایس پی آرکا یہ بھی اعلامیہ میں کہنا تھا کہ سرحدپارسے جنوبی وزیرستان میں دراندازی کی کوشش کی گئی جسے ناکام بنا دیا گیا ہے۔پاک افغان سرحدپر دہشت گردوں کے متحرک ہونے کی اطلاعات ملیں جسکے بعد پاک سیکورٹی فورسزنے کارروائی کرتے ہوئے ایک دہشت گرد کو ماردیا جبکہ تین زخمی ہوئے۔

اس حوالے سے پاکستان کی طرف سے افغان حکومت کو کئی بارکہا گیا کہ وہ اپنی سرحدوں کے انتظامات کو موثربنائیں اوراپنی سرزمین سے پاکستان کے خلاف دہشت گردی کو روکے،اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ افغانستان سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ اپنی ذمہ داری کو پوراکرے اوردہشت گردوں کو معاونت چاہے کسی بھی قسم کی ہوفراہم نہ کرے۔پاک فوج ملک کی سرحدوں کو محفوظ بنانے کیلئے ہمیشہ سے پرعزم ہے۔

دہشت گردی کو قوم کے تعاون سے مکمل ناکام بنادیں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.