جماعت اسلامی ملک کے گوشے گوشے میں دعوت حق پھیلا رہی ہے،ثمینہ احسان

0

راولپنڈی (جی این اے)ثمینہ احسان نے کہا ہے کہ آج ملک کے گوشے گوشے میں جماعت اسلامی دعوت حق پھیلا رہی ہے۔

ثمینہ احسان ناظمہ صوبہ پنجاب شمالی نے ناظمات اضلاع کے رپورٹ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی کے قیام کا مقصد حکمت الہیہ کا قیام ہے،ذمہ داران اور کارکنان کی محنت اور جانفشانی کی بدولت آج ملک کے گوشے گوشے میں جماعت اسلامی دعوت حق پھیلا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ آپ کی ممبر سازی کے نتیجے میں عوام کی بڑی تعداد جماعت میں شامل ہوئی ہے اب ان کو برداشت اور حوصلے کے ساتھ ہر طبقہ فکر کو ساتھ لے کر چلنا ہے۔

اس موقع پر تذکیری گفتگو کرتے ہوئے نائب ناظمہ زاہدہ اشرف نے کہا کہ ترجیحات کا درست تعین کرکے ہی ہم اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے نبھاسکتے ہیں۔نائب ناظمہ صوبہ پنجاب شمالی رخسانہ غضنفر نے کہا کہ ممبر سازی کے بعد افراد کے ساتھ رابطہ رکھنا اور ان کو جماعت میں شامل کرنا اس وقت ترجیح ہے۔ناظمہ صوبہ پنجاب شمالی نے 29 دسمبر کو اسلام آباد کے غزہ ملین مارچ کی پلاننگ اور دعوت کا جائزہ لیا۔انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ اہل فلسطین سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے مارچ میں بھرپور شرکت کریں۔دیگر ناظمات اضلاع نے اپنے اپنے علاقے کی  رپورٹ پیش کی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.