آہ۔۔سینئرصحافی جاوید شہزاداب اس دنیا میں نہیں رہے

جاوید شہزادکی اچانک وفات پرپی ایف یوجے کے صدرافضل بٹ،صدرپریس کلب اظہرجتوئی آرآئی یوجے کےصدرطارق ورک ودیگرکا اظہارافسوس

0

اسلام آباد(جی این اے)سینئرصحافی جاوید شہزاد دل کا دورہ پڑنے سے وفات پاگئے ہیں،نمازجنازہ کل بروزپیر دن گیارہ بجے چوہڑچوک بڑے قبرستان راولپنڈی میں ادا کی جائے گی۔

جاوید شہزاد گزشتہ کئی برسوں سے شعبہ صحافت میں بطوررپورٹراورمضمون نگارخدمات سرانجام دے رہے تھے،آپ انتہائی شفیق اورملنسارانسان تھے،ان دنوں آپ روزنامہ اوصاف میں بطورچیف رپورٹراپنے کام سے منسلک تھے۔

آپ کی وفات پرقائد صحافت صدرپی ایف یوجےافضل بٹ،پریس کلب کے صدراظہرجتوئی،آرآئی یوجے کے صدرطارق ورک،جنرل سیکرٹری نیرعلی اوردیگرصحافتی حلقوں نے گہرے دکھ اوررنج کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ جاوید شہزاد کی اچانک موت یقیناًصحافت کیلئے ایک بڑا نقصان ہے۔آپکی صحافتی خدمات کو ہمیشہ یادرکھا جائے گا۔

جاوید شہزاد اے پی پی کے رپورٹرخرم شہزاد کے بھائی تھے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.