اسلام آباد(جی این اے)بجلی کا ٹاسک فورس نے تین ہزارمیگاواٹ کا ہدف حاصل کرلیاہے،وزیراعظم شہبازشریف نے جلد بجلی سستی ہونے کی امید ظاہرکردی ہے۔
وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ تعلیم کے شعبے میں صوبوں کا اہم کردارہے تعلیمی شعبے میں درپیش چیلنجزسے بھی نمٹنا ہوگا۔
بجلی کے حوالے سے مزید کہا کہ ہماری کیپیسٹی چارجز کے حوالے سے بڑی کمپنیوں سے بات چیت جاری ہے۔
وزیراعظم نے یہ بھی کہا کہ یورپ کیلئے پی آئی اے کی پروازوں کا آغازبڑی کامیابی ہے،جو بندشیں لگائی گئیں وہ ختم ہورہی ہیں اب امید ہے کہ لندن کیلئے بھی پروازیں شروع ہوجائیں گی۔
ضلع کرم میں امن معاہدے کے بعد حالات نارمل ہورہے ہیں،خوراک اورادویات کی سپلائی بھی کی جارہی ہے۔امید ہے فتنہ الخوارج کے مکمل خاتمے کیلئے بھی کارروائیاں ہورہی ہیں۔