چکوال(جی این اے)تیز ترین بارش،چوآسیدن شاہ میں گودام کی چھت گرگئی،چالیس سے زیادہ بکریاں موت کے منہ میں چلی گئیں۔
اس حوالے سے منظرعام پر آنے والی خبر کے مطابق عمارت کے شیڈکے نیچے ایک سوبیس بکریاں کھڑی تھیں،جبکہ طوفانی بارش کا سلسلہ بھی جاری تھاکہ اچانک عمارت کی چھت گرگئی جسکے ملبے کے نیچے درجنوں بکریاں دب گئیں،چالیس بکریاں تو اسی وقت ہی مرگئیں،بہت سی بکریاں زخمی بھی ہوئی ہیں۔
یاد رہے کہ چکوال مین بھی بارش کا الرٹ جاری تھا۔
عمارت کی چھت گرتے ہی ریسکیوٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اورملبے کو آگے پیچھے کرتے ہوئے بکریوں کو باہر نکالا مگر تب تک کئی درجن مرچکی تھیں۔