حکومت نے پندرہ اکتوبرکو پی ٹی آئی کا احتجاج روکنے کیلئے پوری طاقت استعمال کرنے کااعلان کردیا

عدالتوں نے جتنا ریلیف بانی پی ٹی آئی کو دیا کسی کو نہیں ملا،خواجہ آصف

0

سیالکوٹ(جی این اے)وفاق میں صوبائی طاقت کا استعمال بھرپورطریقے سے کیا گیا،پندرہ اکتوبرکو پی ٹی آئی کا احتجاج روکنے کیلئے وفاقی حکومت نے پوری طاقت استعمال کرنے کا اعلان کردیا ہے۔وزیردفاع خواجہ آصف کی صحافیوں سے دبنگ گفتگو۔

خواجہ آصف نے کہاکہ حکیم سعید اورڈاکٹراسرارنے کہہ دیا تھا کہ یہ اسلام دشمنوں کے ایجنٹ ہیں،جہنوں نے کبھی بھی دہشت گردی کی بھی مذمت نہیں کی،ہزاروں دہشت گردوں کو اپنے دورحکومت میں بسایا،جو لوگ دہشت گردی میں شہید ہوجاتے ہیں انکا کوئی بھی رہنماانکے جنازوں میں بھی شریک نہیں ہوتا۔پی ٹی آئی کے بانی نے پاکستان کو تباہ کرنے کا سامان فراہم کیا،بلوچستان میں دہشت گردی کے کتنے واقعات ہوئے مگرانکے صرف بانی پی ٹی آئی کو رہا کرنے کے بیان سامنے آتے ہیں اسکے علاوہ انہوں نے کوئی اورمطالبہ نہیں کیا۔ہرچیز کا حوالہ یہ بانی پی ٹی آئی کو بنادیتے ہیں۔

بانی پی ٹی آئی ایسا شخص ہے جو جیل سے ٹویٹ کرتا ہے اسکے معتدد چہرے ہیں ،یہ نومئی کو دوبارہ برپا کرنا چاہتے ہیں کیونکہ یہ ملک کی عزت آبرو نہیں چاہتے نہ ہی ملک کومعاشی طورپر مضبوط ہونا دیکھنا چاہتے ہیں،عدالتوں نے جتناریلیف عمران خان کو دیا کسی کو آج تک نہیں ملا۔بانی پی ٹی آئی ملک کی سلامتی کے ساتھ کیا کررہے یہ عدالتوں کو نظرنہیں آتا۔

پی ٹی آئی کے بانی نے پندرہ اکتوبرکو احتجاج کرنے کی کال دے رکھی ہے،پندرہ کو کال تو ملک کی سالمیت پر حملے کے مترادف ہے،وفاق پر انکی یلغارروکنے کیلئے حکومت تمام وسائل بروئے کارلائے گی،ملکی عزت کے خلاف کسی قسم کی اقدامات کی اجازت نہیں دی جائے گی۔عدلیہ کو بھی اس پر نوٹس لینا چاہیے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.