مشہوربھارتی اداکارانیل کپورنے کس پاکستانی اداکارا کو فون کیا؟

0

کراچی(جی این اے)مزاحیہ اداکاری میں شہرت رکھنے والی حنا دلپذیرکے مداح پاکستان میں ہی نہیں بلکہ مشہوربھارتی اداکاربھی ہیں،ناموربھارتی اداکارانیل کپورکو موموکا کرداراورقدوسی صاحب کی بیوہ اتنا پسند آیا کہ حنا دلپذیرکو فون کرنے پر مجبورہوگئے۔

ایک ٹی وی شومیں حنا دلپذیرنے یہ انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ انیل کپورکو میرے ڈرامے قدوسی صاحب کی بیوہ اوربلبلے اتنے پسند آئے کہ مجھے کال کرکے حوصلہ بڑھایا اورمیری تعریف کی۔

حنا کا کہنا تھا کہ پڑوسی ملک سے انہیں اداکاری کے جوہردکھانے کی آفربھی ہوئی تھی مگردونوں ملکوں کے کشیدہ حالات کی وجہ سے یہ معاملہ آگے نہ بڑھ سکا۔مگر اب اچھا اسکرپٹ اوراچھی آفرآئی تو وہ بیرون ملک ضرورجائیں گی،یہاں اچھے فنکاروں کے ساتھ اچھا سلوک نہیں کیا جاتا۔مجھے کبھی وہ حق نہیں دیا گیا جسکی میں حقدارتھی،بیرون ملک ایوارڈکیلئے بھی ایک باربلایا گیا مگر وہی ایوارڈ کسی اورکو دے دیا گیا تھا۔

انیل کپورنے حنادلپزیرکو نہ صرف فون کرکے تعریف کی تھی بلکہ انہیں آرٹ دیوا کا لقب بھی دیا تھا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.