چین کے وزیراعظم کا پاکستان پہنچنے پر شانداراستقبال

0

اسلام آباد(جی این اے)شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شریک ہونے کیلئے چین کے وزیراعظم لی چیانگ پاکستان پہنچ گئے،ائیرپورٹ پر شانداراستقبال۔

چین کے وزیراعظم کے استقبال کیلئے وزیراعظم شہبازشریف،وزیرداخلہ محسن نقوی،وزیرخارجہ اسحاق ڈاراوردیگراہم شخصیات نورخان ائیربیس پرموجود تھیں۔وزیراعظم چین کے استقبال کیلئے اکیس توپوں کی سلامی بھی دی گئ،گارڈآف آنربھی پیش کیا گیا،بچوں نے بھی انہیں پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔

یہ خبربھی منظرعام پر آرہی ہے کہ چین کے وزیراعظم آج صدرپاکستان آصف زرداری سے بھی ملاقات کرسکتے ہیں اوردیگراہم شخصیات بھی چینی وزیراعظم سے ملاقاتیں کرسکیں گی،علاوہ ازیں دوستی کے تقاضے نبھاتے ہوئے چین کے وزیراعظم گوادرانٹرنیشنل ائیرپورٹ کا بھی ورچوئل افتتاح کرینگے۔

واضع رہے کہ پندرہ اورسولہ اکتوبر کو شنگھائی تعاون تنظیم کا اسلام آباد میں اجلاس ہوگا جس میں شرکت کیلئے مختلف ملکوں کے سربراہ اوردیگراہم شخصیات شریک ہونگی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.