خیبرپختونخواہ کی جیلوں میں قیدیوں کیلئے خوشخبری

0

پشاور(جی این اے)قیدیوں کے مزے ہی مزے،خیبرپختونخواہ کی جیلوں میں اب ناشتے میں چائے اورپراٹھا جبکہ کھانے میں گوشت،لوبیا،سبزی،پلائوگوشت اورمیٹھے میں حلوہ بھی ملا کرے گا،محکمہ داخلہ کے پی کی طرف سے پریزن رولز2018 ترامیم کا اعلامیہ بھی جاری کردیا گیا ہے۔

اعلامیہ کے مطابق اگرکوئی قیدی متبادل کا مطالبہ کرے گا تو اسے چائے کی مقداربرابرمتبادل دی جائے گی،اسی طرح عیدالفطرکے موقع پر گائے کا گوشت اورعیدالاضحی پر قیدیوں کو مرغی کا گوشت فراہم کیا جائے گا۔فوٹوبشکریہ اے ایف پی

Leave A Reply

Your email address will not be published.