جماعت اسلامی کا نئے چیف جسٹس کی حلف برداری تک آئینی ترمیم موخرکرنے کا مطالبہ
حکومت ایس سی اواجلاس کی آڑمیں آئینی ترمیم والی کارروائی نہ ڈالے،حافظ نعیم الرحمان
کراچی(جی این اے) جب تک اگلے چیف جسٹس منصورعلی شاہ حلف نہیں اٹھا لیتے تب تک مجوزہ آئینی ترمیم کامعاملہ موخرکیا جائے،جماعت اسلامی کا مطالبہ۔
جماعت اسلامی کے امیرحافظ نعیم الرحمان نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتےہوئے کہا کہ مجوزہ ائینئ ترمیم کا مقصدہی یہی ہے کہ یہ اپنی پسند کا چیف جسٹس تعینات کرسکیں اوراپنی مرضی کا ہی عدالتی نظام بھی قائم کرسکیں،یہ ٹھیک ہے کہ ایس سی اواجلاس کے دوران کسی قسم کا احتجاج نہیں ہونا چاہیے مگرحکومت کو بھی چاہیے کہ وہ اس اجلاس کی آڑ میں آئینی ترمیم والی کارروائی نہ ڈالے۔
حافظ نعیم الرحمان نے یہ بھی کہا کہ ہمارے ملک میں دیگرممالک کے معززمہمانوں کا آنا اورسرمایہ کاری کے امکانات کا پیدا ہونا پاکستان بھرکیلئے بہت اہمیت کا حامل ہے۔