ملتان(جی این اے) پاکستان کاانگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے لیے ٹیم کھلاڑیوں کا اعلان کردیا گیا ہے۔
پلیئنگ الیون میں پاکستان کے ایک کھلاڑی کا ڈیبیو ہوگا جب کہ تین اسپنرزٹیم میں شامل ہونگے۔دوسرے ٹیسٹ کے لیے جن کھلاڑیوں کااعلان کیا گیا ان میں زاہد محمود،نعمان علی،اورساجد خان کوبھی ٹیم میں شامل کیاگیا ہے۔
دیگرکھلاڑیوں میں صائم ایوب،عامر جمال ،شان مسعود،عبداللہ شفیق، محمد رضوان،سعود شکیل اورسلمان علی آغا کو پلیئنگ الیون میں شامل کرلیا گیا ہے۔
کامران غلام بھی ٹیم کا حصہ ہونگے، ڈیبیوٹیسٹ انگلینڈ کے خلاف کھیلیں گے۔جو ٹیم منتختب کی گئی اس میں سے بابراعظم، شاہین شاہ آفریدی اور نسیم شاہ کو باہرکردیا گیا ہے۔
یادرہے کہ انگلیش ٹیم کےاسکواڈ میں اولی پوپ،بین ڈکٹ،زیک کرالی، جو روٹ، بین اسٹوکس، ہیری بروک، برائیڈن کارس، جیمی اسمتھ، شعیب بشیر،جیک لیچ کومنتخب کیا گیا ہے۔
پاک انگلینڈ کے مابین دوسرے ٹیسٹ میچ کاآغازپندرہ اکتوبر سے ملتان میں ہو گا، پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ کے ہاتھوں پاکستان کو شرمناک شکست ہوچکی ہے ۔فوٹو (ای ایس پی این)