ممبئی(ویب ڈیسک)مجھے بہت خوشی ہوتی ہے جب کوئی بھی پاکستانی مجھے عالیہ بھٹ کہتا ہے،بھارتی میڈیا کودئیے گئے انٹرویو میں ہانیہ عامرکے خیالات۔
ہانیہ عامر نے کہا کہ مجھے ناموربھارتی اداکارہ عالیہ بھٹ بہت پسند ہیں،اچھا لگتا ہے جب کوئی کہے کہ آپکی شکل عالیہ بھٹ سے ملتی جلتی ہے،میرے کامیاب کیرئیرکے پیچھے بھی عالیہ بھٹ کا ہی ہاتھ ہے کیونکہ جو برانڈانڈیا میں عالیہ بھٹ سے معاہدہ کرلیتا ہے وہ پاکستان میں صرف میرے ساتھ کرتا ہے۔
ہانیہ عامرنے عالیہ بھٹ کی تعریف کرتے ہوئے مزید کہا وہ بہت زبردست اورباصلاحیت اداکارہ ہیں،علاوہ ازیں مجھے رنبیرکپوراوردپیکاپڈکون بھی بہت پسند ہیں۔واضع رہے کہ ہانیہ عامراپنی خوبصورتی اوربہترین اداکاری کی وجہ سے بھارت میں بھی کافی شہرت حاصل کرچکی ہیں۔