بوڑھے شخص کے چلتی ٹرین میں خطرناک کرتب نے سب کو پریشان کردیا

0

انڈیا(ویب ڈیسک)بھارت میں ایک بزرگ آدمی نے چلتی ٹرین کے دروازے میں خطرناک اندازاپنا کرسب کوحیران ہی نہیں پریشان بھی کردیا ہے۔

سوشل میڈیا کی زینت بننے والی ویڈیومیں ایک بوڑھاشخص ٹرین کے ہینڈل کو پکڑکرخطرناک اندازسے لٹک رہا ہے،یہ ویڈیا دیکھ کرصارفین بہت پریشان ہوئے اوراپنی تشویش کا بھی اظہارکردیا،ایک صارف نے توطنزکرتے ہوئےیہ بھی لکھا کہ لوگ کہتے ہیں کہ برزرگوں کے پاس بیٹھ کرکچھ سیکھا کرو۔ایک اورصارف کا طنز بھی سامنے آیا ہے کہ برزگ شخص کا اسٹنٹ دراصل بلٹ ٹرینوں کی بھارت میں تاخیر کی وجہ سے ہے۔

یادرہے کہ ممبئی میں بھی ایک نوجوان نے ایسے ہی خطرناک اندازکی وجہ سے شہرت تو حاصل کی تھی مگربعدازاں وہ ایک بازواورایک ٹانگ سے بھی محروم ہوگیا تھا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.