عطائی کی غلطی،دانت نکالنے کے دوران آٹھ سالہ بچی جاں بحق

جعلی ڈاکٹر گرفتار،کلینک سیل،اسسٹنٹ کمشنر کا متاثرہ خاندان کو فوری انصاف مہیا کرنے کا وعدہ

0

وانا (نیوز ڈیسک) نجی کلینک میں عطائی کی غلطی،دانت نکالنے کے دوران آٹھ سالہ بچی جان کی بازی ہارگئی۔
رپورٹ کے مطابق آٹھ سالہ فاطمہ کو علاج کیلئے نجی اسپتال لایا گیا جہاں عطائی اجمل خان نے بچی کا دانت نکالا تو شدید خون بہنا شروع ہوگیا جسےڈاکٹر قابو نہ کر سکے اور وہ جاں بحق ہو گئی۔لواحقین بچی کو لے کر فوراً ڈی ایچ کیو ہسپتال وانا گئے جہاں ڈاکٹر نے بچی کے ہسپتال پہنچنے سے قبل موت کی تصدیق کر دی۔اسسٹنٹ کمشنر وانا نے بھی اس بات کی تصدیق کی کہ بچی عطائی کے غلط علاج کی وجہ سے زندگی گنوا بیٹھی۔انھوں نے نجی کلینک پاکستان میڈیکل کمپلیکس وانا کوسیل کر دیا اور عطائی اجمل خان کو حراست میں لے کر پولیس کے حوالے کردیا۔اسسٹنٹ کمشنر نے متاثرہ خاندان کو فوری انصاف مہیا کرنے کا وعدہ بھی کیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.