ایسا ملک جہاں سب سے زیادہ جڑواں بچوں کی پیدائش ہوتی ہے
نائجیریا کے علاقے اگبواورا میں شاید ہی کوئی ایسا خاندان ہو جس کے جڑواں بچے نہ ہوں
نائیجیریا (نیوز ڈیسک) دنیا میں ایک ایسا ملک بھی ہے جہاں جڑواں بچوں کی شرح غیر معمولی ہے اور وہاں ایک ساتھ ایک سے زیادہ بچوں کی پیدائش کے غیر معمولی تناسب کا میلہ جشن منایا جاتا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق عالمی سطح پر جڑواں بچوں کی پیدائش کی شرح تقریباً بارہ فی ہزار ہے تاہم ہسپتال ریکارڈ کے مطابق افریقی شہر اگبواورا میں یہ شرح پچاس فی ہزار پیدائش کے قریب ہے اور یہاں شاید ہی کوئی ایسا خاندان ہو جس کے جڑواں بچے نہ ہوں۔وہاں کے لوگ اس امر کو اپنے لئے نعمت سمجھتے ہیں اور خوشی سے میلہ میں سجاتے ہیں جس میں تمام جوڑے اپنے جڑواں بچوں کے ساتھ ایک جیسے لباس میں شریک ہوتے ہیں۔
تیس سالہ خاتون سولیت موبولاجی نے آٹھ ماہ قبل جڑواں بیٹوں کو جنم دیا، ان کا کہنا تھا کہ جڑواں بچوں نے میری زندگی بدل دی ، میں جہاں جاتی ہوں لوگ میرے جڑواں بچوں کو تحائف دیتے ہیں، بچے خدا کا تحفہ ہیں ۔اسےقسمت کے بغیر حاصل نہیں کیا جا سکتا۔