سمیحہ راحیل قاضی کا خواتین کیخلاف تشدد اور عدم تحفظ پر اظہارتشویش

لاہور کالج واقعہ کی شفاف تحقیقات کروا کر ملوث افراد کو قرار واقعی سزا دی جائے،سمیحہ راحیل

0

اسلام آباد(جی این اے)ویمن اینڈ فیملی کمیشن حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان کی نگران ڈاکٹر سمیحہ راحیل قاضی نے ملک میں خواتین کے خلاف تشدد اور عدم تحفظ پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
ڈاکٹر سمیحہ راحیل قاضی کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ ملک میں پہلے ہی امن و امان کی صورتحال مخدوش ہے ، ایسے واقعات سے ہمارا وطن مذید انارکی اور بدامنی کی طرف دھکیلا جا رہا ہے۔ شنگھائی تعاون تنظیم کی کانفرنس کے موقع پر ملک کی عزت و وقار اور مہمانوں کا تحفظ ایک بڑا چیلنج ہے، جبکہ لاہور میں ہونے والا یہ بہیمانہ تشدد اس چیلنج کو مذید پیچیدہ بنا رہا ہے۔ڈاکٹر سمیحہ راحیل قاضی نے
پنجاب حکومت سے مطالبہ کیا کہ اس واقعے کا فوری نوٹس لے اور اس کی شفاف تحقیقات کروا کر ملوث افراد کو قرار واقعی سزا دی جائے، تاکہ انصاف کے تقاضے پورے کیے جائیں اور آئندہ ایسے واقعات کی روک تھام ممکن ہو۔ ویمن اینڈ فیملی کمیشن جماعت اسلامی اس ناانصافی کے خلاف ہمیشہ آواز بلند کرتا رہے گا اور مظلوموں کا ساتھ دیتا رہے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.