لکی مروت(نیوز ڈیسک) لکی مروت میں ڈاکوؤں کی بس پرفائرنگ ، متعدد مسافر زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق اسلام آباد سے بنوں جانے والی بس کو درہ تنگ کے قریب ڈاکوؤں نے رکنے کا اشارہ کیا تاہم ڈرائیور نے گاڑی روکنے کے بجائے بھگا دی جس کی وجہ سے ڈاکوؤں نے فائرنگ شروع کر دی جس سے متعدد افراد زخمی ہو گئے جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ کوچ کمپنی کے مطابق ڈاکودس سے بارہ رہزنوں کا گروہ تھا، فائرنگ سے آٹھ گولیاں کوچ کو لگیں۔