علی امین گنڈا پور کی ایک بار پھر احتجاج کی دھمکی

آئینی ترمیم کیخلاف احتجاج کا پلان بنا رہے ہیں پورا ملک بلاک کرینگے

0

پشاور(یو این این)غیرقانونی آئینی ترامیم کے خلاف ہم آواز اٹھائیں گے،وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے ایک بار پھر احتجاج کی دھمکی دیدی۔
میڈیا سے گفتگو میں علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ کہ آزاد عدلیہ پر حملہ کیا گیا، یہ لوگ اپنی مرضی کے ججز تعینات کرکے مرضی کے فیصلے کرانے کی راہ ہموار کر رہے ہیں ایسا ہم ہونے نہیں دینگے۔احتجاج کا پلان بنا رہے ہیں پورا ملک بلاک کرینگے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ مبارک زیب نے بانی پی ٹی آئی کی تصویر لگا کر پارٹی کے ساتھ غداری کی،انھوں نے باجوڑ کے لوگوں کا حق بیچا ہے۔بانی پی ٹی آئی عمران خان کی پیٹھ میں چھرا گھونپانے والوں کو پارٹی سے نکالیں گے، غداروں کی پارٹی میں کوئی جگہ نہیں۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ اس بار احتجاج میں پرامن رہنا ہے سیاسی تحریک کو سیاسی طریقے سے چلائیں گے۔

 

Leave A Reply

Your email address will not be published.