صدرآصف زرداری نے نئے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحیی آفریدی کی تعیناتی کی منظوری دیدی

0

اسلام آباد(جی این اے)پاکستان کے صدرآصف علی زرداری نے نئے چیف جسٹس آف پاکستان کیلئے جسٹس یحیی آفریدی کی تعیناتی کی منظوری دے دی ہے۔تعیناتی کی مدت چھبیس اکتبورسے تین سال تک کیلئے ہوگی۔

آئین کے آرٹیکل ایک سوپچہتر اے (3)، ایک سوستتر اور ایک سواناسی کے تحت سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کی تعیناتی صدرپاکستان نے کی ہے۔علاوہ ازیں چھبیس اکتوبر کو نئے چیف جسٹس آف پاکستان یحیی آفریدی سے حلف لینے کی بھی صدرپاکستان نے منظوری دی ہے۔

جسٹس یحیی آفریدی کی تیئیس جنوری 1965کوڈیرہ اسماعیل خان میں پیدائش ہوئی،ایچی سن کالج لاہور سے ابتدائی تعلیم حاصل کی،بی اے گورنمنٹ کالج لاہورسے کیا،اسی طرح یونیورسٹی آف پنجاب سے ایم اے معاشیات کی سندحاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔جبکہ کامن ویلتھ اسکالرشپ پرجیس کالج کیمبرج یونیورسٹی سے ایل ایل ایم کا امتحان پاس کیا۔بعد ازاں آپ ہائی کورٹ اورسپریم کورٹ میں بطوروکیل پریکٹس بھی کرتے رہے ہیں۔کے پی کے کیلئے بطوراسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل بھی فرائض سرانجام دے چکے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.