رولپنڈی(جی این اے)کسی بھی شعبے میں پاکستانی خواتین نے ثابت کردکھایا کہ انہیں آگے بڑھنے کے مواقع دئیے جائیں تو وہ مردوں سے بھی زیادہ اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرسکتی ہیں،خاتون افسرپنجاب پولیس بینش فاطمہ نے عالمی ایوارڈجیتنے کا اعزازحاصل کرلیا۔
یہ ایوارڈ آئی اے سی پی چالیس سال سے کم عمرایسے نمائدوں کو منتخب کرکے ہرسال دیتا ہے جنکا شماربہترین افسران میں کیا جاتا ہوچاہے انکا کسی بھی ملک سے تعلق ہو،اورخوش قسمتی سے اس باریہ اعزازپاکستان کی پنجاب پولیس سے وابستہ افسر بینش فاطمہ کو دیا گیا ہے۔
اس حوالے سے پنجاب کے آئی جی عثمان انورکہتے ہیں کہ ایس پی بینش فاطمہ نے پوری دنیا میں اپنا اورملک کا نام روشن کیا ہے،جس پر ہم بینش کو مبارک باددیتے ہیں،کوئی دورائے نہیں کہ بینش فاطمہ پنجاب پولیس کا قیمتی سرمایہ اورفخر ہیں۔
یاد رہے کہ ایس پی بینش فاطمہ اس سے قبل پہلی خاتون چیف ٹریفک آفیسرراولپنڈی کا اعزازبھی حاصل کرچکی ہیں۔اورآج کل بطورایس پی اپنے فرائض بخوبی سرانجام دے رہی ہیں